• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ناکہ بندیوں پر جدید فلش لائٹس اور خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ

پشاور(قیصر خان)صوبائی دارالحکومت پشاور میں مشتہ افراد کی چھان بین کیلئے ناکہ بندیوں اور پولیس چوکیوں پر جدید فلش لائٹس اور خفیہ کیمرے نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابتدائی مرحلہ میں پشاور اسلام آباد ٹول پلازہ ناکہ بندی پر سولرسسٹم سے منسلک جدید فلش لائٹس سٹینڈز اور خفیہ کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جس کا گزشتہ روز سی سی پی او پشاور نے باقاعدہ افتتاح کرلیا ہے ۔چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد اعجاز نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سولر سسٹم سے منسلک فلش لائٹس جس میں خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں ضلع بھر کی ناکہ بندیوں اور پولیس چوکیوںکو فراہم کئے جائینگے جس کے بعد ضلع خیبر میں بھی منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا گیاہے ان کا کہناتھا کہ اس سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر عوام کو رات کے اوقات میں مدد بھی ملے گی اور پولیس کو بھی پشاور میں داخل ہونے اور پشاور میں سفر کرنے والوں کی مکمل ویڈیو ملے گی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں پولیس کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہوگا فلش لائٹس اور خفیہ کیمروں کے ساتھ ریڈ لائٹس بھی لگائی گئی ہے ٗانہو ں نے بتایا کہ سولر فلش لائٹس سٹینڈز سے آپریشنز ایریامیں درکار روشنی کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا ۔

پشاور سے مزید