• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر ہلاک کرنیوالا کم عمر کار ڈرائیور لڑکا گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر )تھانہ تہکال پولیس نے چار روز قبل یونیورسٹی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر ہلاک کرنے والے کم عمر موٹر کار ڈرائیور افغان باشندے کو گرفتار کرلیا _رحمان ولد عباس خان سکنہ ماشو گگر نے چار روز قبل تہکال پولیس کو بتایاتھا کہ اس کا بھائی صاحب جان یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار موٹر کار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں صاحب جان اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار عارف مسیح ولد لعل مسیح جاں بحق ہوگئے ڈرائیور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے مطابق موٹر کار مبینہ طور پر کم عمر لڑکے چلا رہے تھے جنہوں نے پہلے اپنے سامنے سے گزرنے والی موٹر کار کو ٹکر ماری اور اس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے حادثے کے بعد موٹرسائیکل سے کم عمر لڑکے نکل آتے ہیں اور جائے وقوعہ سے فرار ہوجاتے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکےگاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی تھانہ تہکال پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی تھی گزشتہ روز تہکال پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ہلاک کرنے والے کم عمر ڈرائیور 14 سالہ ثاقب خان ولد دلاور خان سکنہ افغانستان حال حیات آباد کو گرفتار کرلیا پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا۔
پشاور سے مزید