کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار کلبوں کی اسکروٹنی ایک غیر جانب دار فرم سے آئوٹ سورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آزاد فرم کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد اسکروٹنی کو سیاسی مداخلت سے دور رکھنا ہے ۔ 14ماہ میں ملک میں قائم ایسوسی ایشن کے فرسٹ بورڈ کوشش کے باوجود اسکروٹنی کرانے میں ناکام رہے۔ پی سی بی نے فرسٹ بورڈ کے عہدیداران کو چھ ماہ کی توسیع دے دی لیکن اسکروٹنی کے لئے کمپنیوں سے اشتہار کے ذریعے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بغیر بوگس کلبوں کو رجسٹر کرا لیا جاتا تھا۔