راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں انہیں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے راولپنڈی ضلع میں ہونے والی سرگر میوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اپنے اپنے ایریا میں مانیٹرنگ سخت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کو راولپنڈی میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا۔