• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کیا جائے گا،ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی/ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی زیر صدرات بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر شہر بھرمیں دودھ اور دہی کے نرخ کے تعین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔جس میں ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت تمام اسٹک ہولڈرز بھی موجود تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرکے مناسب قیمت مقرر کیا جائے گا۔جس میں تمام اسٹک ہولڈرز کے تحفظات دور کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمت متعین ہونے کے بعد اس ریٹ پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔شہر میں خود ساختہ قیمت وصول کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ڈیری فارم مالکان اور دکاندار مقررہ نرخ پر دودھ اور دہی کی فروخت کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید