• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما کو عمران خان کی اپنے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ٹک ٹاک بھا گئی

برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کو سابق شوہر عمران خان کی اپنے بچوں کے ساتھ ماضی میں کرکٹ کھیلتے ٹک ٹاک ویڈیو پسند آگئی۔

مہر نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر عمران خان کی ماضی کی ایک خوشگوار ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو جہاں عمران خان کے مداحوں نے خوب پسند کیا وہیں جمائما بھی اس ٹوئٹ پر ردعمل دینے سے خود کو روک نہ سکیں۔

جمائما نے اس ویڈیو پر لکھا کہ ’یہ تو بہت اچھی ہے۔‘

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔

جوڑے کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید