اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی‘ملاقات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خدا سے دعا گو ہیں۔