پشاور(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے پی ٹی آئی پشاور کے جلسے کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم این ایز و ایم پی ایز اپنے حلقوں سے کارکنوں کو نکالنے میں ناکام رہے صوبہ خیبر پختونخوا اور پشاور کے عوام نے نام نہاد لیڈروں اور اسرائیل کے ایجنٹوں کو مسترد کردیاپی ٹی آئی پشاور کے جلسے میں صوبائی حکومت نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جلسے میں ملک کے قابل احترام اداروں اور قومی قیادت کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اسکی نااہل ٹیم اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہو چکی ہے عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیںسابق ڈپٹی سپیکر نے کوئی کارنامہ نہیں بلکہ آئین شکنی کی ہے سڑکوں پر ذلیل اور خوار ہونا پاکستان تحریک انصاف کا مقدر ہے۔