• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پشاور کی جانب سے تحریک انصاف کی کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پشاور کی جانب سے تحریک انصاف کی کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں کارکنان کی طرف سے خیبر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سینئر فوٹو جرنلسٹ فیاض عزیز کا کیمرہ توڑنے سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد سجاد کا لیپ ٹاپ چوری ہونے، فوٹو جرنلسٹ حاجی مقصود اور ویڈیو جرنلسٹ کی موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی،فوٹوجرنلسٹ حسنین علی اور دیگر صحافیوں پر تشددبدتمیزی کی ان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں ہم سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور جلسہ میں پارٹی ذمہ داران اور آئی جی پی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے میں جلدازجلدنوٹس لیا جائے اور زودکوب اور تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں سے معافی مانگیں اور نقصان کا ازالہ کریں بصورت دیگر ہم پرزور احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور ہماری پشاور پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے اور پاکستان کی صحافتی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پرہمارا ساتھ دیں۔
پشاور سے مزید