پشاور (جنگ نیوز)خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور سینڈیکیٹ کی فیکلٹی کے مختلف زمروں کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ یہ انتخابات پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسراور ڈائریکٹرزکے لئے ہوئے جسکے لئے کے ایم یو ملٹی پرپز ہال اور کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(کمز) کوہاٹ میں دو پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے ۔ الیکشن کے دوران چیئرمین الیکشن کمیٹی کے فرائض یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر لعل محمد خٹک نے انجام دیئے جبکہ انکے ساتھ دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر حیدر دارین، ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈیمکس محمد اسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹرایکیڈیمکس ٖفود احمد شامل تھے ۔ پروفیسر کی نشست پر کمز کے ڈاکٹر اختر شیرین بلا مقابلہ منتخب ہوئے کیونکہ ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزگی جمع نہیں کرائے تھے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر خالداقبال ، ڈاکٹر سید حامد حبیب، ڈاکٹر سہیل عزیزپراچہ، اورڈاکٹر تاج علی اور اسسٹنٹ پروفیسرکی نشست پر ڈاکٹر سعد لیاقت ، ڈاکٹر مجیب الرحمان ، ڈاکٹر عبدالجلیل خان اور ڈاکٹر محمد عمر خان جبکہ ڈائریکٹر کی نشست پر ڈائریکٹر آئی ایچ پی ای اینڈ آر ڈاکٹر بریخنا جمیل اور ڈایریکٹر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر عنایت شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر آئی بی ایم ایس کے ڈاکٹر خالداقبال ، اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر آئی بی ایم ایس ہی کے ڈاکٹر سعدلیاقت جبکہ ڈائریکٹر کی نشست پر ڈائریکٹر آئی ایچ پی ای اینڈ آر ڈاکٹر بریخنا جمیل ممبر سینڈیکیٹ منتخب ہو گئے ہیں۔