کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی انتخابات ابتدائی مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں ہونگے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق بلدیاتی ادارے امیدواروں کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز استعمال نہیں کریں گے، کوئی بھی سرکاری ملازم انتخابات میں اپنی پوزیشن کا غلط استعمال نہیں کرے گا ایسا ہوا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن شہروں، قصبوں میں انتخابات ہونگے وہاں تبادلے اور تقرریاں نہیں ہونگی، اگر تبادلے وتقرری کی ضرورت ہوگی تو الیکشن کمیشن کی منظوری سے ہوگی، اسی طرح بلدیاتی افسران وملازمین چھٹیاں بھی نہیں کرسکیں گے۔