• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچو! یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ دنیا کے ہر جاندار کو زندہ رہنے کے لیے خوراک اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان دو چیزوں کی وجہ سے انسان زندہ رہتا ہے۔ یوں تو کچھ مخلوقات کم پانی پی کر زندہ رہتی ہیں جب کہ کچھ زیادہ لیکن آج ہم جس پرندے کی بات کر رہے ہیں وہ صرف بارش کا پانی پی کر زندہ رہتا ہے۔’’چاتک‘‘(Cuclus Melanoleneos)۔

یہ پرندہ صرف بارش کا پانی پیتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر اس پرندے کو بہت پیاس لگی ہو اور اسے صاف پانی کی جھیل میں ڈال دیا جائے تب بھی یہ پانی پینے کے لیے اپنی چونچ نہیں کھولے گا۔ یہ پیاس سے مر جائے گا لیکن بارش کے علاوہ کسی اور ذریعہ سے پانی نہیں پیے گا۔ یہ آسمان کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔ یہ براعظم ایشیا اور افریقہ میں پایا جاتا ہے۔