کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی ، کمپیوٹر، یو پی ایس اور نقدی برآمد کرکے قبضے میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن آصف علی فراز مستوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او شالکوٹ اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزمان اعجاز احمد اور سہیل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ کمپیوٹر اور یو پی ایس برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ایک اور کارروائی میں شالکوٹ پولیس نے تھانہ انڈسٹریل کی حدود سے مسروقہ گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔جبکہ ایس پی صدر ڈویژن عادل عامر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او طاہر محمود اور ڈی ایس پی جہانگیر شاہ دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مفرور ملزمان عظمت اللہ اور محمد اشرف کو گرفتار کرکے نقدی برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ایس پی قائد آباد ڈویژن نظام الدین کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کی نگرانی میں تھانہ پشتون آباد کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان امین اللہ اور عبدالسلام کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ مزید کارروائی متعلقہ تھانوں کا عملہ کررہا ہے۔