کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے پشین میںنادرا کے ڈائریکٹر انچارچ عبدالستار ترین کی کارکردگی کوسراہتےہوئےکہا ہےکہ وہ پشین کےنادراکےچارج لینے کے بعد علاقےکی تمام اقوام کی بلاامتیاز خدمت کر رہے ہیں بعض عناصر اچھے شہرت کی حامل مختلف محکموں میں تعینات ایماندار افسران کی اچھی کارکردگی سے نالاں ہیں بےبنیاد الزامات یاقوم پرستی کرنےکاالزام لگاکر انہیں بلیک میل کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنےجمعیت نظریاتی پشین کےرہنماحاجی سیدگل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔انہوں نےکہا کہ جمعیت علمائےاسلام نظریاتی تمام سرکاری محکموں میں عوام کی بےلوث خدمت سے سرشار اچھے ایماندار افسران کی عوامی خدمت کو قدرکی کی نگاہ سےدیکھتی ہے اوراداروں کےسربراہان واعلیٰ افسران بھی اچھےشہریت عوامی خدمت کے بلاامتیاز جذبے سےسرشار افسران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیےانہوں نےکہا کہ نادرا پشین کےانچارچ عبدالستارترین کے پشین میں تعیناتی سےپشین میں آباد تمام دیگر آباد اقوام کے بلاامتیاز خدمت اور شناختی کارڈ کےمتعلق مشکلات میں کمی لانےکوسراہاہے۔