• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کا گزشتہ 30سالہ ریکارڈ پبلک کیا جائے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج ااحق نے کہاہے کہ توشہ خانہ کا گذشتہ تیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے قوم جاننا چاہتی ہے مختلف وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیسے استفادہ کیا ہے، حکمران کو ملنے والے تحائف قوم کی امانت ، وزیر اعظم جلد شفاف انتخابات کروائیں، اسلام کی دیرینہ روایات کے مطابق کسی حکمران کو ملنے والےتحائف قوم کی امانت ہوتے ہیں یہ حکمران کو اس کے منصب کی وجہ سے ملتے ہیں سیاست میں تشدد جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے وزیراعظم نئے اور پرانے منصوبوں پر فوکس کی بجائے جلد اشفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں الیکشن ریفارمز کیلئے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرطبہ سٹی اسلام آباد میں افطار کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے اطلاعات تشویش ناک ہیں۔