• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی کیلئے 27 جون کی ڈیڈلائن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے27 جون تک کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے، یہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان شیڈول ہے، تاہم دوسری طرف اس وقت سری لنکا معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مظاہرے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا بورڈ سے رابطے میں ہے، ناسازگار حالات کے باوجود سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پرامید ہے۔ تاہم اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں ۔ ایشیا کپ میں سری لنکا، بھارت، پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش حصہ لیں گی۔ جب کہ چھٹی ایشیائی ٹیم کا فیصلہ 20 اگست سے ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے پر امید ہے ۔ ایونٹ میں ابھی وقت ہے لیکن کرکٹ سری لنکا کو حتمی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے جس میں سری لنکا کرکٹ کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے کا کہا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید