کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مشکلات کی وجہ سے رواں دورے یورپ میں ٹیم کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچ سیگفیڈ ایکمین، منیجر خواجہ جنید،فزیکل ٹرینر ڈینیل بیری، گول کیپنگ کوچ باب ویلڈہاف اور ٹیم ڈاکٹر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوچز سمیر حسن ، وسیم احمد، ناصر احمد، عمران شاہ،عمران بٹ، اجمل خان لودھی اور ویڈیو انالسٹ ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ قومی ہاکی ٹیم22 اپریل کو بیلجیم جائے گی، جہاں سے ہالینڈ اور پھر اسپین کا دورہ کرے گی۔ ٹیم پانچ مئی کو لاہور پہنچے گی،جہاں چھ مئی سے ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے تیاریوں کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔ دریں اثناہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ سے کیلئےجکارتا روانگی سےقبل پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مئی کے تیسرے ہفتے میں جکارتا روانہ ہوگی۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور ٹیم انتطامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑی کیمپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر سے مشورے اور اس کی تجویز کردہ ادویات ہی استعمال کریں۔