• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے لندن پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس کاونٹی کے لئے انگلش کرکٹ سیزن کھیلنے لندن پہنچ گئے ہیں۔ وہ جولائی کے وسط تککائونٹی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس وقت پاکستان کےمحمد رضوان، حسن علی، حارث رئوف، نسیم شاہ، ظفر گوہر، شان مسعود کاونٹی سیزن کھیلنے انگلینڈ میں ہیں۔ مڈل سیکس نے شاہین کو شاہد آفریدی کی مشہور دس نمبر والی شرٹ الاٹ کی ہے۔ شاہین شاہ نے لندن روانگی سے قبل شاہد آفریدی کے ساتھ کراچی میں ملاقات کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید