کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم جون تک فارغ ہے اس لئے قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے غیر ملکی سپورٹ اسٹاف ارکانبھی چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد بولنگ کوچ شان ٹیٹ آسٹریلیا، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مئی کے دوسرے ہفتے میں لاہور پہنچیں گے ۔ سائمن ڈریکس اور کلف ڈیکن مئی کے پہلے ہفتے میں واپس آئیں گے ۔ کوچز کی واپسی کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ بولنگ کوچ شان ٹیٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ کا انعقاد بھی اسی دوران کیا جاِئے گا۔ پانچ سے 12جون تک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹر نیشنل پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔جولائی اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ ہوں گے۔