• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے طیارے پر تنقید، عمر ایوب اور احسن اقبال آمنے سامنے

اسلام آباد(خبرایجنسی)عمران خان کےزیر استعمال طیارے کو لیکر تنقید،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال میں لفظی جنگ چھڑ گئی،احسن اقبال کاکہناتھاکہ طیارے کی مالک کمپنی اپنی حدود پہچانےجس پر عمر ایوب نے کہاکہ دھمکیاں تھانے دار ذہنیت کی عکاس ہے۔گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے ایک کمپنی کے چارٹر طیارے کے استعمال پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے،لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ایک کمپنی کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے، اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں۔
اہم خبریں سے مزید