کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آرام باغ پولیس نے اے ٹی ایم کو سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کر کے شہریوں کے اکاؤنٹ خالی کرنے والے گروہ کے دو اہم کارندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد کی شناخت عدنان ظفر ولد ظفر اورسہیل خان ولد ریاض خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی اے ٹی ایم روم میں داخل ہوکر مشین میں ڈیوائس نصب کر کے چلے جاتا ہے جس کے بعد اس کے دیگر ساتھی نصب شدہ ڈیوائس کے ذریعے ہر استعمال ہونے اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا چوری کر لیتے ہیں، دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان صوبہ پنجاب میں اسی نوعیت کی بیشتر کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہیں۔