• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، 5سالہ کمسن بچی کی تشدد سے ہلاکت‘ تفتیش کے بعد سوتیلی ماں گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سٹی تھانے کی حدود میں 5سالہ کمسن بچی کی تشدد سے ہلاکت‘ پولیس نے تفتیش کے بعد سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سٹی تھانے کی حدود فقیر کاپڑکے علاقے سے 5سالہ انابیہ بنت نفیس آرائیں کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لایاگیا تھا۔ ابتدائی میں اہل خانہ کا کہناتھا کہ بچی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوئی ہے جبکہ علاقہ میں افواہیں تھیں کہ بچی سوتیلی ماں کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہوئی ہے جو کہ پہلے ہی نفیس آرائیں کے 2بچوں کو تشدد کانشانہ بناتی رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید