لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 17 رمضان المبارک معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر پوری انسانیت کو سلامتی اور امن دینے کا نکتہ آغاز تھا۔یوم بدر حق و باطل کے درمیان فیصلہ کا دن تھا۔غزوہ بدر میں تکبر کو شکست ہوئی، جنگ بدر کا پیغام ہے کہ صرف اطاعت رسول کامیابی کی ضمانت ہے، اللہ کی مدد اور نصرت صرف ان کے لیے ہے جو حق کے راستے پر ہوں اور ثابت قدم ہوں۔