پشاور( جنگ نیوز) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل نے ایک بیان میں کہاہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی وگیس کی بندش کے باعث لوگ عاجز آگئے‘ رمضان المبارک کے دوران بجلی وگیس بندش نے مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا‘ رہائشیوں نے گیس فراہمی کیلئے 24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی‘ پہلے روزے سے پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے ‘ سحری اور افطار کے اوقات بھی گیس فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث خواتین کو کھانا پکانے اور سحری و افطاری کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر 24گھنٹوں میں گیس فراہم نہیں کی گئی تو پشاور کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائیگا۔