• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 4افراد گرفتار ،اسلحہ قبضے میں لے لیاگیا

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چارافراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی ہدایت پر گزشتہ روز ایس ایچ او نیو سریاب بابر بلوچ نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری عبدالکریم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او شہید امیر محمد دستی تھانے کےجاوید بزدار نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مدثر کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی قبضے میں لے لی جبکہ ایس ایچ او خروٹ آباد محمد ناصر نے پشتون باغ میں دوران گشت ایک مفرور ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او انڈسٹریل ولی اچکزئی نے دوران گشت ملزم قدرت اللہ کو گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم قبضے میں لے لیا ۔
کوئٹہ سے مزید