کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کے اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔