پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا بار کونسل کی الیکشن کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد، مینگورہ، ڈی آئی خان اور بنوں ہائی کورٹ بار کیلئے چیئر مین الیکشن بورڈ مقرر کردیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے فضل الٰہی ا یڈووکیٹ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے لیے محمد شفیق اعوان ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ بار ایسو ایسوسی ایشن مینگورہ کے لیے سجاد انور ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کے لیے احسان الحق ملک ایڈووکیٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے لیے محمد وسیم خان ایڈووکیٹ چیئر مین الیکشن بورڈ مقرر کردیے ہیں۔ کے پی بار الیکشن کمیٹی نے صوبے کے تمام ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن بورڈز کے نامزد چیئر مینوں کو ہدایات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ الیکشن بورڈز میں رولز پر پورے اترنے والے وکلاء کو بھی بطور ممبر شامل کریں تاکہ بروقت الیکشن کا انعقاد ممکن ہو سکے۔ یاد رہے کہ 14 مئی کو پورے صوبے میں پشاور ہائی کورٹ بار سمیت پانچ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں وکلاء حصہ لیں گے۔