کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے چھ ماہ میںسپر ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے لیگ کے لیے برانڈ ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا مینجمنٹ، پبلک ریلیشنز اور ایونٹ مینیجمنٹ ڈومینز کیلئے کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی۔ خیال رہے کہ ہاکی فیڈریشن نے2015 میں ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا مگر سات سال گذرنے کے باوجود اس منصوبے کو عملی شکل نہیں دی جاسکی۔