کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہاکی ایسوسی ایشن اور ٹاپ سٹی ون کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے یاداشت پر عمل درآمد شروع ہوگیا، جس کے تحت سٹی ون خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے گئے ، تقریب کی صدارت جنرل منیجر پی ایچ ایف وومن ونگ سندھ، کے ایچ اے کی چیئرپرسن و صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کی ۔کراچی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کو سا لانہ معاہدے کے تحت رقم دی گئی۔