• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نہیں چلے گی، مفتاح کی ابھی سے کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئیں، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹیڈ حکومت نہیں چل سکتی ، روز کوئی اتحادی اٹھ کر کہہ دیتا ہے مجھے یہ منظور نہیں ، ہم کہتے ہیں عوام کے پاس چلتے ہیں، الیکشن کمیشن متعصب نظر آتا ہے، ہم نے نہ کوئٹہ بنچ بنا کر چیف جسٹس کو ہٹانے کی کوشش کی نہ غنڈے بھیج کر حملہ کیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا ، فیصلوں پر تنقید کرنا آئینی حق ہے اس سے ادارے کمزور نہیں ہوتے،معیشت بہتر چلانا امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں،مفتاح اسماعیل نے شکوہ کیاکہ ریکارڈخسارہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید