• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین ورکنگ گروپ، اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی میں تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاک چین سائنس و ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپ نے پاکستان بھر میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کی ترقی میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ نالج ایکو سسٹم کی ترقی سے متعلق دیگر پروگراموں کی بھی حمایت کا فیصلہ کیاہے ، نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی توسیع اورکیپسٹی بلڈنگ میں نسٹ کی مدد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ، سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے تحت سائنس وٹیکنالوجی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی حمیرا احمد اور چینی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈائی گینگ نےاجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اہم خبریں سے مزید