• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن کو مسلمانوں کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے، چین کا سخت ردعمل

بیجنگ (جنگ نیوز )چین نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں سویڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سویڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید