لاہور(خصوصی نمائندہ)رمضان پیکج پر عملدرآمد کے سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا، چینی اور گھی کی رعائتی نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رمضان بازاروں میں گھی پر سبسڈی کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی سمیت ہرشے وافر دستیاب ہے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی رعائتی نرخوں پر فراہمی کیلئے ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔ سیکرٹری انڈسٹریز واصف خورشید نے نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبہ میں 10کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے جبکہ رمضان بازاروں میں چینی75روپے فی کلو گرام کی قیمت پر دستیاب ہے۔