• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کی تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت،حافظ عمران الحق

لاہور(خبرنگار) معروف ماہرِ تعلیم، حافظ عمران الحق نے وفد کے ہمراہ دارالسلام انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ حافظ عمران الحق نے کہا کہ دینی بنیادوں پر طلبہ وطالبات کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انھوں نے دارالسلام انٹرنیشنل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس ادارے نے مستند ، اسلامی ،علمی اور تحقیقی کتابیں شائع کرنے میں عالمی معیار قائم کیا ہے یہی وجہ کہ آج دنیا بھر میں دارالسلام کی کتابیں پسند کی جاتی اور پڑھی جاتی ہیں ۔
لاہور سے مزید