کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی کی تیاری کےسلسلے میں قومی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں جمعے کی رات ہالینڈ پہنچی۔ دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ، بیلجیئم اور اسپین کی ٹیموں کے ساتھ چھ میچز کھیلے گی۔ ایمسٹرڈم میں کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے تین روزہ تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا، دورے کے آخری مرحلے میں قومی ٹیم اسپین کے خلاف تین میچز کھیلے گی۔ روانگی سے قبل کپتان عمر بھٹہ نےدورہ یورپ کو ایشیا کپ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میچز سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ہمارا اصل ہدف ایشیا کپ ہے۔