• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈراپ ان پچز کیلئے کرکٹ بورڈ کی غیرملکی کمپنی سے بات چیت مکمل

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کمپنی سے ڈراپ ان پچز خریدنے کے لئےابتدائی بات چیت مکمل کرکے آرڈر دے دیا ہے تاہم ڈیل اس وقت فائنل ہوگی جب آسٹریلوی پچ کنسلٹنٹ ڈیمین ہوگ آئندہ ماہ کراچی اور لاہور کا دورہ کرکے ڈراپ ان پچوں کی تنصیب کے حوالے سے پی سی بی کو اپنی رپورٹ دے گا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیا ناظم آباد میں ڈراپ ان پچوں کی تنصیب کا پلان ہے تاہم دیکھ بھال کے حوالے سے بہت ساری چیزوں کو سامنے رکھ کر ڈراپ ان پچوں کو منگوایا جائے گا۔ ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر ڈیمین ہوگ آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے۔ وہ مقامی کیوریٹرز سے تبادلہ خیال کریں گے، انہیں بتائیں گے کہ آسٹریلوی مٹی کی پچ کو کس طرح استعمال کرنا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید