اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے احکامات پر سستا آٹا سکیم پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ اسلام آباد اور پنجاب بھر میں یہ آٹا سبز رنگ کے 10کلو تھیلے میں فروخت ہو گا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ محکمہ خوراک کے ساتھ ملکر فلور ملوں میں آٹے کی پیکنگ‘ معیار اور سپلائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔ رمضان بازاروں اور فیر پرائس شاپس پر آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹ ملک عمر اعوان نے راولپنڈی میں محکمہ خوراک کے انسپکٹرز کے ہمراہ فلور ملز کی مانیٹرنگ کی۔