• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالک نے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا، شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) چوہدری شجاعت نے کہا کہ سالک نے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا۔

سربراہ ق لیگ کو شہبازشریف، زرداری، فضل الرحمٰن، اختر مینگل اور دیگر کا فون، بیٹےکےوزیر بننے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کو بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کےدونوں وزراء ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے جبکہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں اس حوالے سے قرآن میں اللّٰہ نے سخت ہدایات دی ہیں، پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے۔

اہم خبریں سے مزید