واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود کانگریس کی خاتون رکن الہان عمرسرکاری دورے پر نہیں ہیں.
سینئر عہدیدار نے یہ بیان گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں دیا۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان اب بھی امریکا پر وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ وہ اپنے حامیوں سے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج جاری رکھنے کا بھی کہہ رہے ہیں لیکن کل کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی۔