1۔ وہ کون سی چیز ہے جو تین سوئیاں رکھتی ہے، مگر سلائی نہیں کر سکتی؟
2۔ تین لوگ نہر میں نہا رہے تھے،لیکن صرف دو لوگوں کے بال گیلے ہوئے۔ کیوں؟
3۔ کون سی ایسی عجیب چیز ہے جس کی زبان نہیں ہوتی لیکن ہمیشہ سچ بولتی ہے؟
4۔ وہ کیا چیز ہے جسے آگ جلا نہیں سکتی اور پانی ڈوبا نہیں سکتا؟
5۔ وہ کیا چیز ہے جو آپ کا ہوتا ہے لیکن دوسرے اسے زیادہ استعمال کرتے ہیں؟
6۔ وہ کون سی چیز ہے، جسے ہم آدھا کھا بھی لیں تب بھی وہ پوری رہتی ہے؟
7۔ وہ کون سی چیز ہے جس کے پھٹنے پر آواز نہیں آتی؟
8۔ وہ کون سا درخت ہے جس پر انسان نہیں چڑھ سکتا؟
9۔ وہ کون سی دال ہے جس کو اُلٹا لکھا جائے تو ایک ملک کا نام بنتا ہے؟
10۔ وہ کون سی سبزی ہے جس کا پہلا حرف ہٹا دیں تو ایک قیمتی پتھر کا نام بن جائے گا؟
جوابات: 1۔گھڑی 2۔ تیسرا گنجا تھا 3۔آئینہ 4۔برف 5۔آپ کا نام 6۔پوری 7۔دودھ 8۔ کیلے کا درخت 9۔ ماش کی دال10۔کھیرا