• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمنوا گدھا

ایک مرتبہ ملا جی گدھے پر سبزی لاد کر بیچنے کے لیے نکلے۔ جب وہ آواز لگاتے تو گدھا بھی ساتھ ساتھ رینگتا اور ان کی آواز سنائی نہ دیتی۔ وہ ایک سڑک پر پہنچے جہاں بہت بڑا مجمع تھا۔ انہوں نے بہت زور سے صدا لگائی اور گدھا بھی ان کے ساتھ ساتھ اتنے زور سے رینگا کہ ان کی آواز بالکل دب کر رہ گئی۔ اس پر ملا جی کو غصہ آگیا۔ انہوں نے گدھے کے ڈنڈا مار کر کہا۔ ’’بتا سبزی میں بیچ رہا ہوں یا تو؟‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نام سے مارے گئے

کلاس میں دو لڑکے شور مچا رہے تھے کہ ٹیچر آگئے۔ سزا کے طور پر ٹیچر نے دونوں کو دو سو بار اپنا نام لکھنے کو کہا۔

ایک لڑکا لکھنے لگا جبکہ دوسرا رونے لگا۔ ٹیچر نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی۔

جواب ملا۔ ’’سر! اس کا نام صرف ناصر ہے۔ جبکہ میرا نام محمد آغا غیاث الدین محمد اجمل ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نام کرے گا روشن

ایک سیاح کسی گاؤں میں گیا وہاں ایک دیہاتی سے پوچھا۔ یہاں کسی نے اپنا نام روشن کیا ہے۔

نہیں جناب یہاں تو ابھی تک بجلی نہیں آئی۔