عطیہ اسلم
پیارے بچو! پاکستان کو ﷲ تعالیٰ نے بے پناہ خوبصورتی اور حسن سے نواز رکھا ہے، یہاں متعدد ایسے خوبصورت پرندے بھی پائے جاتے ہیں جو دنیا بھر میں تو نایاب ہیں۔ پاکستان کو ان جادوئی پرندوں کا گھر بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایسے ہی چند رنگا رنگ اور خوبصورت پرندوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
Pied Kingfisher
یہ ایک شور مچانے والا پرندہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانیوں کے نزدیک پائے جانے والے اس پرندے کو نظرانداز کرنا مشکل ہے۔ یہ پرندے جوڑوں کی شکل میں اڑتے ہیں، اور یہ ہمیشہ مچھلیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
Blue Capped Rock Thrush
یہ خوبصورت پرندہ ہمالیہ کی چوٹیوں پر پایا جاتا ہے لیکن موسم سرما کے دوران ہجرت کر کے پاکستان آجاتا ہے۔ یہ بلندیوں کا شوقین ہے اسی لیے بلند درختوں پر اپنا گھر بناتا ہے۔ اور اسی شوق کی وجہ سے اسے دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
Black Bulbul
یہ بلبل پاکستان کے ہمالیائی خطوں کے نزدیک پائی جاتی ہے۔ یہ اپنے شاندار گانے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ ان پرندوں میں ان کی مادہ اور نر مل کر اپنا گھونسلہ تعمیر کرتے ہیں اور یہ عمل ہی ان کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔