لاہور (خصوصی رپورٹر)رمضان بازاروں میں 75روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کے اعلان کے بعد 32رمضان بازاروں میں چینی کے بحران میں مزید اضافہ ہوگیا،چینی کے سٹالز پر روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ، 10 کلو سستے آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے کمی کے ساتھ 400 روپے ہو گئی ،سستے آٹے کے تھیلوں میں غیر معیاری سستا آٹے کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ مکہ کالونی رمضان بازار، گلشن راوی مون مارکیٹ ، برکت مارکیٹ ،بازار سبزہ زار رمضان بازار ،ٹھوکر نیاز بیگ ، شادمان میں 2کلو چینی کیلئے شناختی کار ڈ کی شرط صارفین کیلئے پریشانی کاباعث بنی رہی۔ ۔غالب مارکیٹ رمضان بازار میں صرف 2 کلو چینی لینے کیلئے شہریوں کوسخت دشواری کا سامنا ،مکہ کالونی گلبرگ رمضان بازار میں سلیم نے کہا کہ روزے کی حالت میں قطار میں کھڑے ہونا بہت اذیت ہے ، اسلام پورہ کی رہائشی فوزیہ نے کہا چینی کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ کی شرط ختم ہونی چاہیے۔گلبرگ تھریکی رہائشی عمبرین بی بی کا کہنا تھا کہ 2 کلو چینی 10افراد کی فیملی کیلئے ناکافی ہے ۔شادمان کے رہائشی زبیر کا کہنا تھا کم سے کم چینی ایک دفعہ میں 5کلو ملنی چاہیے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطا بق اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو آگاہ کرے ۔