کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف ، مریم نواز ، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کردیئے گئے ، ان افراد میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال بھی شامل ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مزید نام نکالے جائیں گے ۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) پالیسی کے تحت متعد اہم نام فہرست سے خارج کردیے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے متعدد نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں جن میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد تھی۔