• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں افطار ڈنر کا اہتمام

ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس فرانس کی بین الامذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس کے زیر انتظام 21 رمضان المبارک بروز جمعہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ مئیرز میری لاکورنیو، سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران اور سینئر صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔

نظامت کے فرائض قونصلر میری لاکورنیو قاضی محمد ہارون  نے سرانجام دیئے، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب "رئیل سکچ"(Real scutch ) کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔

ڈپٹی میئر لاکورنیو ججئے براک، وکاشہ بب داو، صدر مسلم فیڈریشن لاکورنیو اوکاشہ ببداو اور سربراہ کرسچن کمیونٹی لاکورنیو فادر جارج نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بین المذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی کاوشوں کو سراہا منہاج القرآن پلیٹ فارم پر تمام ایسوسی ایشنز کے اجتماع پر اظہار مسرت کیا۔

سفارت خانہ پاکستان کے فسٹ سیکرٹری ارسلان خان نے کمیونٹی کے لیے منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا، منہاج القرآن فرانس کے صدر راجہ بابر حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

منہاج القران کے سرپرست چوہدری ظفر اقبال ککرالی، ناظم منہاج آلقران طاہر ارشد، منہاج ڈائیلاگ فورم کے صدر طاہر عباس گورائیہ اور جنرل سیکرٹری منہاج ڈائیلاگ فورم چوہدری عبدالقادر نے آنے والی تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

آخر میں تمام مہمانوں کو شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف Real scutch بطور تحفہ پیش کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید