پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ۔ لیموں ، ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے جبکہ متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں نا کام دکھائی دینے لگی شہری جہاں پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں وہیں رمضان المبارک میں لیموں 700روپے ،ادرک 360 روپے اور لہسن 260 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اسکے علاوہ ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی جو 220روپے کلو دستیاب ہے جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہے ۔