کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع کرم کی لوئر تحصیل صدہ میں واقع پولیس اسٹیشن صدہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے دستی بم پھینکا جس کی زدمیں آکر دو اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ کا گھیراؤکرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم فوری طورپر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام بعدازافطاری نامعلوم افرادنے تھانہ صدہ پر ایک دستی بم پھینکا جو دھماکا سے پھٹ گیا جس کی زدمیں آکر تھانہ کی سیکورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار انور اور غلام اسحاق معمولی زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ کوہاٹ ڈویژن میں پولیس پر حملہ کرنے اور دہشت گردانہ واقعات میں قدرے اضافہ ہونے لگا ہے جس کے لئے ضلعی و پولیس حکام نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے اور ضلع پانچوں اضلاع کوہاٹʼ کرکʼ ہنگوʼ اوکرزئی اور کرم میں انتظامیہ نے پولیس سمیت تمام سرکاری دفاترʼ بینکوںʼ سرکای و نجی اسکولوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔