• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کے معاملات اسمبلی میں نہیں جانے چاہئیں، شاہد آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو سب مس کرتے ہیں البتہ جو بھی سسٹم آئے اس کو مناسب وقت ملنا چاہئے۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جو سسٹم شروع کیا اس میں بھی کھلاڑیوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ پی سی بی کو حکومت سے الگ ہونا چاہئے ۔چیئرمین اور سی ای او کا تعلق حکومت سے نہیں ہونا چاہئے ۔ پی سی بی کے الگ انتخابات ہونے چاہئیں۔ بورڈ کے معاملات کو اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہئے ۔ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ، عمران خان سے احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل لیول کوچنگ نہیں ہوتی ۔میرا کوچز اور کوچنگ پر یقین نہیں ہے اس لئے میں کوچنگ طرف نہیں آ رہا۔

اسپورٹس سے مزید