اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جھوٹ کے برعکس وزیراعظم رواں ہفتے کے آخر میں اپنے خرچ پر کمرشل فلائٹ سے سعودی عرب جائینگے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2008-18ء کے دوران بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے 10 سال کے دوران، شہباز شریف نے ہمیشہ کمرشل پرواز اور اپنے خرچ پر سفر کیا۔