لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر آج ( منگل) سے لاہورکے حلقوں کا دورہ کروں گی اور کارکنوں سے ملاقاتیں کروں گی۔ مریم نواز نے کہاکہ آج منگل شام حلقہ این اے 128 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ ورکرز کنونشن لاہور کے علاقے داروغہ والا میں ایم این اے روحیل اصغر کے آفس میں ہوگا۔ ورکرز کنونشن سے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی خطاب کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔